نئی دہلی،26 مئی (ایجنسی) ملک میں دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کے لئے دہشت گرد تنظیم لشکر کے 20 سے 21 دہشت گردوں کے ہندوستان میں گھسنے کی خبر ہے. ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق مرکزی خفیہ ایجنسیوں نے اس بابت الرٹ جاری کیا ہے. بتایا جا رہا ہے کہ ان دہشت گردوں کو پاکستان کی آئی ایس نے دہشت گردانہ حملوں کے لئے ہندوستان بھیجا ہے.
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ذرائع کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے جو الرٹ جاری کیا ہے اس کے مطابق لشکر طیبہ کے 20-21 دہشت گرد ملک میں گھس چکے ہیں.
یہ کسی بڑے حملے کی سازش کر رہے ہیں. انٹیلی جنس بیورو نے یہ الرٹ چار ریاستوں میں جاری کیا ہے جو دہلی، ممبئی پنجاب اور راجستھان ہے. انتباہات کے بعد دہلی سمیت تمام ریاستوں میں سیکورٹی انتظامات پختہ کر دیے گئے ہیں.